انڈونیشیا: تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کی تلاش کے کام میں تیزی

حادثے کا شکار ہونے والی ایئر ایشیا کی پرواز کے ملبے کی تلاش کا کام کرنے والے مشن کے سربراہ نے بتایا ہے کہ بحیرہ جاوا سے جہاز کا پچھلا حصہ مل گیا ہے۔

حکام کے مطابق سمندر میں زیرآب تلاش کے لیے تمام آلات استعمال کیے جا رہے ہیں۔ 

 ابھی تک 40 لاشوں کو سمندرسے نکالا جا چکا ہے جن میں سے  صرف نو کی شناخت ہو سکی ہے۔

امدادی کارکن جہاز کے ٹکڑے اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔

جہاز کے ملبے اور لاشوں کی تلاش میں 30 جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

یہ طیارہ 28 دسمبر کو انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا اور گزشتہ بدھ کو اس جہاز کے ملبے کے حصوں کی نشاندہی بحیرہ جاوا میں ہوئی تھی۔

خیال ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کی بڑی وجہ خراب موسم ہے۔

جہاز پر عملے سمیت 162 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔