تصاویر: انڈونیشیا میں حنوط شدہ مردوں کی قدیم رسم

انڈو نیشیا میں قدیم روایات کے مطابق توراجان کی رسم ادا کی گئی ہے

روایات کے مطابق دفنائے جانے والوں کے لواحقین اس رسم میں حصہ لیتے ہیں اور اپنے پیاروں کی قبروں کو کھولتے ہیں

لوگ ہر سال توراجان کے قدیم قبرستان میں اپنے رشتے داروں کی ان پرانی قبروں پر آتے ہیں

قبرستان کے پاس یہاں کے باشندوں کے روایتی گھر موجود ہیں

تابوتوں کو نکالنے کےلیے لوگ بانس کی بنی سیڑھی کا استعمال کرتے ہیں

گاؤں کے لوگ جنازے کی تقریب کے دوران رشتے داروں اور گرد و نواح کے لوگوں میں خنزیر کا گوشت تقسیم کرتے ہیں

رسم کے دوران لوگ اپنے رشتے داروں کے تابوتوں کو کھولتے ہیں

لوگ اپنے پیاروں کی حنوط لاشوں کو نکال کر ان پر لپیٹے گئے کپڑوں کو صحیح کرتے ہیں، اور تابوت کو صاف کرنے کے بعد اس میں یاد دہانی کے لیے کچھ چیزیں بھی رکھ دیتے ہیں

اس قبرستان میں ہر لاش کو حنوط کر کے رکھا جاتا ہے

اکثر مرنے والوں کو ان کے مرنے کے کافی عرصے بعد ان کی آخری آرام گاہ دفنانے لایا جاتا ہے

ایک سال پہلے مرنے والی ایک عورت کا یہاں دفنانے کے لیے لایا گیا ہے

رسم کے دوران لوگ اپنے پیاروں کی ان آخری آرام گاہوں کے باہر وقت گزارتے ہیں