ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر نے بدھ کے روز جکارتہ میں کرپشن کے خاتمے سمیت مختلف مسائل سے نمٹنے کے موضوع پر عہدے داروں سے گفتگو کی۔
انڈونیشیا کے انسداد رشوت ستانی کمشن’کے پی کے ‘ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر ملر نے کرپشن کی روک تھام کے لیے امریکہ اور انڈونیشیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان دوطرفہ تعاون پر اپنے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے ’کے پی کے‘ کو بتایا کہ بدعنوانی کا پتاچلانا اور اسے سامنے لانا بہت پیچیدہ معاملہ ہے کیونکہ اس میں ملوث افراد اپنی سرگرمیوں کو پوشیدہ رکھنے میں بہت ماہر ہوچکے ہیں۔
ملرانڈونیشیا میں قومی پولیس کے اعلیٰ حکام سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔