بالی وڈ کی صف اول کی ہیروئنز کی زندگی کے کچھ راز ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔۔۔۔ پیش ہیں کچھ خفیہ لیکن دلچسپ راز۔۔۔
کراچی —
بالی وڈ اداکاروں کے انگنت پرستار اپنے فیورٹ اسٹارز کی زندگی کے بار ے میں ہر بات جاننا چاہتے ہیں اور ہر وقت منظر عام پر رہنے کی وجہ سے ان اسٹارز کی زندگی بھی کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے۔ لیکن، بالی وڈ کی صف اول کی ہیروئنز کی زندگی کے کچھ راز ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ سائٹ ’ون انڈیا‘ نے بالی وڈ بیوٹیز کے ایسے ہی کچھ خفیہ لیکن دلچسپ گوشوں کو بے نقاب کیا ہے:
ایشوریا رائے بچن
اپنی خوبصورتی کے بل پر کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں ان کے ڈائی ہارڈ فینز بھی شاید یہ نہیں جانتے کہ ایشوریہ رائے کو ایک دو نہیں بلکہ چھ زبانیں آتی ہیں۔ تولو، تیلگو اور مراٹھی کے علاوہ فلم ’رین کوٹ‘ کے لئے ایش نے بنگالی بھی خصوصی طور پر سیکھی۔ لیکن جناب دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے سے پہلے ایشوریہ ایک ٹی وی سیریل کی ڈبنگ جاب کے لئے بھی رجیکٹ کر دی گئی تھیں۔
کرینہ کپور
کرینہ کپور کا نام کس طرح رکھا گیا یہ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کرینہ کے دنیا میں آنے سے پہلے ان کی والدہ جو کتاب پڑھ رہی تھیں اس کا نام تھا ’اینا کرینینا‘ ۔ تو بس جب کرینہ اس دنیا میں آئیں تو ان کی والدہ نے ان کا نام کرینہ ہی رکھ دیا۔
دپیکا پڈکون
بالی وڈ کے 500کروڑ کلب میں داخل ہونے والی واحد میگا ہیروئن دپیکا پڈکون ”ریس 2“،” کوک ٹیل“ اور” چنائی ایکسپریس“ سے لے کر” گولیوں کی راس لیلا۔ رام لیلا “تک بیک ٹو بیک ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ دے چکی ہیں ۔ وہ اس وقت بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں اور ان کو جس چیز کا سب سے زیادہ شوق ہے وہ ہے ’کھانا‘۔ جی ہاں۔۔ دپیکا کو کھانے پینے کا بے حد شوق ہے۔ ویسے ان کا پرفیکٹ فیگر دیکھ کر اس با ت پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔
ودیا بالن
ورسٹائل ایکٹریس کے طورپر اپنی شناخت بنانے والی ودیا بالن کو شہرت اور نام حاصل کرنے کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑے۔ انہوں نے بالی وڈ میں کامیابی سے پہلے بہت سے کمرشلز میں کام کیا۔ لیکن، فلموں میں قسمت آزمائی کی تو ساوٴتھ میں بھی کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ فلم ’پری نیتا‘ کے لئے ودیا کو 40اسکرین ٹیسٹ دینے پڑے اور 17مرتبہ میک شوٹس کروانے پڑے۔
شلپا شیٹھی
شلپا شیٹھی کو بھلا کس چیز سے خوف آتا ہے۔۔۔جی ہاں شلپا کو ڈر لگتا ہے ڈرائیونگ سے ۔ شلپا ڈرائیو نہیں کر سکتیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ جہاں جاتی ہیں ڈرائیو ر کے ساتھ ہی جاتی ہیں۔
کترینہ کیف
بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بہت مذہبی ہیں۔ وہ اپنی ہر فلم کی ریلیز سے پہلے سیدھی وینائیک مندر، ماوٴنٹ میری چرچ اور درگاہ اجمیر شریف کا دورہ کرتی ہیں ۔کترینہ کے بارے میں ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ بھارت کی ایسی خاتون ہیں جن کی سب سے زیادہ تصویریں کھینچی جاتی ہیں۔
سشمیتا سین
کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ ثابت کر دکھایا سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے۔ سشمیتا سین کا پالتو جانور کوئی کتا، بلی نہیں بلکہ ایک اژدھا ہے۔
پریتی زنٹا
فلموں میں ایکٹنگ کے علاوہ ڈمپل بیوٹی پریتی زنٹا غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی آن لائن کے ساوٴتھ ایشیا سیکشن کے لئے کالم بھی لکھتی ہیں۔
پریانکا چوپڑہ
ایکٹنگ اور سنگنگ میں اپنی صلاحیتیں منوانے والی پریانکا چوپڑہ کو جے پی دتہ نے فلم ’امراوٴجان‘ کا ٹائٹل رول آفر کیا تھا جو انہوں نے ’بلف ماسٹر‘ کی وجہ سے قبول نہیں کیا۔ یہی کردار بعد میں ایشوریہ رائے بچن نے ادا کیا۔ پریانکا پہلی بھارتی ایکٹریس ہیں جن کو بین الاقوامی ڈئیزائنر برانڈ ’گیس‘ کا فیس منتخب کیا گیا۔
پرینیتی چوپڑہ
پرینتی چوپڑہ پڑھائی میں بہت تیز تھیں اور انہوں نے 12اسٹینڈرڈ ایگزامز میں پورے بھارت میں ٹاپ کیا تھا اور انہیں اس کارنامے پر بھارتی صدر کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ فلم نگری جوائن کرنے سے قبل پرینیتی مانچسٹر میں رہتی تھیں اور مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے کام کرتی تھیں۔