فلموں کے ’جمعہ بازار‘ میں آج ریلیز ہونے والی جس فلم کے سب سے زیادہ چرچے ہیں وہ ہے ٹائیگر شروف اور سندیپ ہدیٰ کی اداکاری سے سجی ’ہیروپنتی‘۔
توقع کی جارہی ہے کہ فلم ابتدائی دنوں میں ہی اچھا خاصا بزنس کرجائے گی۔ فلمی پنڈتوں نے تو یہاں تک پیشگوئی کردی ہے کہ ٹائیگر بالی ووڈ فلموں کے اگلے ’ہٹ یا سپر ہٹ‘ ہیرو ہوں گے۔
لیکن، یہ پیش گوئی کس حد تک درست ثابت ہوگی، اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہی کیا جا سکے گا۔
فلم ’ہیروپنتی‘ کے مقابلے میں میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم ’کوچاڈیاں‘ بھی آج ہی ریلیز ہورہی ہے وہ بھی ٹو ڈی اور تھری ڈی دونوں فارمیٹس میں ۔
’گلیم شیم‘ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہمیش اور یویو سنگھ کی ’ایکسپوز‘۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن سے باکس آفس پر بھیڑ اکھٹا کرنا شروع کردی تھی یہاں تک کہ انتخابی نتائج کی گہماگہمی بھی ’ایکسپوز‘ کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں ڈال سکی۔
مجموعی طور پر فلم نے ایک ہفتے میں ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ فلم کی تیاری پر 15 کروڑ روپے خرچ آیا ہے۔ اس حوالے سے لگتا ہے فلم دو ہفتوں میں ہی اپنا خرچ پورا کرلے گی۔
ایک اور فلم ’ہواہوائی‘ کی بات کریں تو اس فلم نے پہلے ہفتے چھ کروڑ کا بزنس کیا جسے دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ فلم اوسط بزنس کرکے ناکامی کا منہ دیکھنے سے بچ جائے گی۔
فلم ’مست رام‘ بھی اسی ہفتے ریلیز ہوئی تھی، جس نے نسبتاً بہتر بزنس کیا۔ ابتدائی ہفتے میں ہی اس فلم کو سواچار کروڑ روپے کمانے کا موقع ملا۔
جبکہ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کی بات کریں تو ونود کھنہ کی فلم ’کوئلہ آنچل‘ مزاحیہ فلم ’یہ ہے بکراپور‘ اور ’منجوناتھ‘ دکھانے والے سینماگھروں کی’ٹکٹ کھڑکیوں‘پر ویرانی چھائی رہی۔ ان فلموں کو فلاپ کیٹیگری میں شمار کیاجارہا ہے۔
اور اب آخر میں بات ہوجائے ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’2اسٹیٹس‘ کی۔ فلم نے غیر متوقع طور پر اچھا بزنس کیا ہے۔ برطانیہ سے فلم نے ریلیز کے پانچویں ہفتے یعنی 18 مئی تک کمائے تھے 5 لاکھ 15 ہزار پاوٴنڈ اور امریکہ سے اسے ملے 22لاکھ اکیس ہزار 6 سو 75ڈالر۔