ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی کمپنی ایپل نے بدھ کے روز کیلی فورنیا میں اپنے آئی فون اور اپیل واچ کے 2018 کے لیے نئے ماڈلزنمائش کے لیے پیش کیے۔
اس سلسلے میں ہونے والی ایک خصوصي تقریب میں آئی فون کے تین ماڈل پیش کیے گئے۔
ماڈل ایکس ایس کی سکرین مضبوط ہے، وہ اسٹین لیس اسٹیل کا بنا ہوا ہے اور وہ گولڈن، سلور اور کالے رنگوں میں دستیاب ہے۔
ایپل فون کے نئے ماڈل میں دو سم کارڈ لگائے جا سکیں گے اور ان میں 512 گیگا بائیٹ ڈیٹا رکھنے کی گنجائش ہو گی جب کہ اس کی بیٹری زیادہ مدت تک کام کرے گی۔
اس تقریب میں ایکس ایس کے لیے ایک مشہور ویڈیو گیم ایلڈر اسکرول بھی پیش کی گئی۔
آئی فون کا دوسرا ماڈل ایکس آر کے نام سے پیش کیا گیا۔ اس کا کیمرہ ایکس ایس ماڈل سے بہتر ہے۔ اسے المونیم اور سخت شیشے سے بنایا گیا ہے اور یہ چھ چمکدار رنگوں میں دستیاب ہے۔
تقریب میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ایپل واچ کی اسکرین بڑی ہے اور اس کی موٹائی کم ہے۔ اس میں کئی طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں ہیں جن میں دل کی دھڑکنیں بے ربط ہونے سے خبردار کرنا بھی شامل ہے۔ جو ایسی صورت حال میں فوراً ایمرجینسی سروس کو کال کرے گی۔