ایران نے جرمنی سے اپنے سفارت کاروں کی بے دخلی کے ردعمل میں بدھ کے روز جرمنی کے دو سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔
جرمنی نے ایران کی جانب سے جرمنی کے ایک شہری جمشید شارمہد کو موت کی سزا دینے کے خلاف اختجاجاً دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نصر کعنانی نے بدھ کے روز کہا کہ جرمنی ایران کے اندرونی اور عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔
SEE ALSO: جرمنی کا دو ایرانی سفارت کار ملک سے نکالنے کا اعلانایران نے شارمہد پر الزام لگایا تھا کہ وہ بادشاہت کے حامی ایک مسلح گروپ کی قیادت کر رہا تھا جب کہ شارمہد کے خاندان نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ انالینا بیرک باک نے گزشتہ ہفتے یہ سزا دیے جانے کے بعد کہا تھا شارمہد کو انتہائی قابل اعتراض حالات میں حراست میں لیا گیا تھا اور یہ کہ کبھی مقدمے کی ایسی سماعت نہیں ہوئی جو کہ بظااہر شفاف لگتی ہو۔
(اس خبر کی معلومات اے ایف پی اور رائٹرز سے لی گئیں ہیں)