ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین رہنماء نے100 قیدیوں کی سزا معاف کر دی ہے۔
مھر(Mehr) نیوز ایجنسی کے مطابق آیت اللہ علی خامنی کی طرف سے سزا کی معافی کے اعلان کے بعد 70 قید یوں کو ہفتے کی شام ہی رہا کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق جن افراد کی سزائیں معاف کی گئیں اُن میں سے کچھ نے صدر محمود احمد نژاد کے دوبارہ انتخاب کے بعد ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی تھی۔ عہدیداروں نے رہا کیے جانے والے افراد کے نام نہیں بتائے ہیں ۔
ایران میں روایتی طور پر قیدیوں کو مذہبی تہواربشمول رمضان کے مہینے کے اواخر میں رہا کیا جاتا ہے اور اب بھی رمضان کا مہینہ ختم ہونے کو ہے۔