ایران میں تواتر سے آج دوسرے روز بھی کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، بدھ کو مزید 62 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ ملک میں اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 354 ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 9000 تصدیق شدہ مریض اور اں وائرس تمام صوبوں میں پھیل چکا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد، 9700 افراد کو کرونا وائرس لگ چکا ہے، یہ مرض ایران سے زیارتوں کے بعد واپس آنے والوں کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے۔ چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں۔
اب ایران خود کرونا کا مرکز بن چکا ہے۔ ایران سے باہر، صرف عراق، مصر اور لبنان میں وائرس سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
عرب کی خلیجی ریاست، بحرین میں حکام نے بتایا ہے کہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بدھ کے روز 70 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 189 ہو گئی۔ یہ تمام مریض ایران سے آنے والی پرواز سے اترے تھے۔
یہ تشویش بھی موجود ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی کہ حکومت بتا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں روز بروز اضافے سے معلوم ہوتا ہے کہ کرونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی نہیں ہو رہی۔
زیادہ تر لوگوں میں کرونا وائرس کے نئے کیسوں میں ہلکی یا درمیانی سطح کی علامتیں سامنے آتی ہیں، جیسا کہ بخار اور کھانسی۔ کچھ لوگوں، خاص طور پر ادھیڑ عمر کے افراد جن میں پہلے ہی کوئی بیماری موجود ہوتی ہے، وائرس شدید شکل اختیار کر لیتا ہے، جس میں نمونیا شامل ہے۔
زیادہ تر افراد نئے وائرس سے صحت یاب ہوجاتے ہیں۔
ایران میں ہلاک ہونے والوں میں پاسداران انقلاب کے پانچ اہل کار اور بسیج فورس کے متعدد رضاکار بھی شامل ہیں۔
ایران کے رہبر اعلیٰ نے منگل کے روز بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ان ڈاکٹروں اور نرسوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنھوں نے نئے کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان دی ہے۔