خورماتو کے علاقے میں اس وقت پیش آیا حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو گشت میں مصروف کرد سکیورٹی فورسز کے قریب پہنچ کر زوردار دھماکے سے اڑا دیا۔
عراق میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم آٹح سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ خورماتو کے علاقے میں اس وقت پیش آیا حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو گشت میں مصروف کرد سکیورٹی فورسز کے قریب پہنچ کر زوردار دھماکے سے اڑا دیا۔
یہ علاقہ دارالحکومت بغداد سے 170 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور یہاں مختلف نسلوں کے لوگ آباد ہیں۔ خورماتو عراق کی مرکزی حکومت اور خودمختار عراق کردستان کی طرف سے حق ملکیت کے جھگڑے کے باعث عدم استحکام کا شکار ہے۔
فوری طور پر کسی نے اس خودکش کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ملک میں ہونے والی ایسی کارروائیوں پر حکام القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں گروپ کو موردالزام ٹھہراتے ہیں۔
غیر جانبدار اعدادو شمار کے مطابق رواں سال عراق میں چار ہزار سے زائد افراد شدت پسندوں کی کارروائیوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جن میں آٹھ سو کے لگ بھگ ہلاکتیں صرف رواں ماہ ہوئی ہیں۔