عراق: خودکش کار بم دھماکا، 23 ہلاک

یہ خودکش دھماکا دارالحکومت بغداد کے شمال میں خادمیہ کے علاقے میں پولیس کی ایک چوکی کے قریب ہوا۔ جس میں کم از کم 52 افراد زخمی بھی ہوئے

عراق میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی یے۔ یہ دھماکا منگل کی شب ہوا تھا جس میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

جنگجوؤں کی ’اسلامی ریاست‘ نے اس حملے کی ذمی داری قبول کی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں کم از کم نو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

یہ خودکش دھماکا دارالحکومت بغداد کے شمال میں خادمیہ کے علاقے میں پولیس کی ایک چوکی کے قریب ہوا۔ جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہاں شیعہ اکثریت آباد ہے۔

فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراق کے شمال میں بہت سے علاقوں پر شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ فی عراق ولشام (داعش) نے قبضہ کر رکھا ہے۔

داعش نے دارالحکومت بغداد میں حال ہی میں ہونے والے کئی خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں گزشتہ ہفتہ کے روز ہونے والے بم دھماکے بھی شامل ہیں جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دریں اثناء فلوجہ کے علاقے میں عراق کی فضائی کارروائی میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

عراقی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں موجود سنی شدت پسند گروپ کے جنگجوؤں کے خلاف تھی۔