پولیس اور محکمہ صحت کے حکام نے بتایاہے کہ جمعرات کو شیعہ اکثریتی آبادی والے شہر حلہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 13افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ہیں۔
تحقیقاتی افسران کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اس وقت پولیس اسٹیشن کی عمارت سے ٹکرا دی جب اہلکار وں کی ڈیوٹی شفٹ تبدیل ہورہی تھی۔
حلہ دارالحکومت بغداد سے ایک سو کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
ایک روز قبل بغداد اور کربلا میں سڑک میں نصب پھٹنے کے واقعات میں بھی پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔