عراق: خودکش بم دھماکے میں نو ہلاک

عراق: خودکش بم دھماکے میں نو ہلاک

عراق: خودکش بم دھماکے میں نو ہلاک

حکام نے بتایا ہے کہ عراقی شہر سامراء میں پیر کو ہونے والے ایک خودکش کاربم دھماکے میں نو سکیورٹی افسر ہلاک اور دیگر 16افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس کے ریپڈ رسپانس یونٹ کی رہائشی عمارت سے ٹکرائی۔

رواں ماہ کے اوائل میں عراقی حکام نے شہر میں شیعہ زائرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔ اس شہر میں امام علی نقی اور امام حسن عسکری کے روضے ہیں۔