مختلف علاقوں میں پولیس کی چوکیوں اور اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں خودکش کار بم دھماکوں کے علاوہ شدت پسندوں نے جدید خودکار ہتھیاروں سے بھی فائرنگ کی۔
عراق میں پولیس کی چوکیوں پر شدت پسندوں کے حملوں میں اہلکاروں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ حملے منگل کی رات صوبہ انبار اور رطوبہ میں ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 پولیس اہلکار اور تین شہری شامل ہیں۔
مختلف علاقوں میں پولیس کی چوکیوں اور اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں خودکش کار بم دھماکوں کے علاوہ شدت پسندوں نے جدید خودکار ہتھیاروں سے بھی فائرنگ کی۔
کسی گروپ نے اس حملے کی تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
عراق میں رواں سال کے دوران شدت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
دہشت گردوں کی کارروائی میں ہونے والے جانی نقصان کا اعدادوشمار جمع کرنے والے عراق کے ایک گروپ کے مطابق اس سال اب تک سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔