یہ بم دھماکے دارالحکومت بغداد اور موصل شہر میں ہوئے، حکام کے مطابق ان شہروں میں ایک کار بم دھماکے کے علاوہ سڑک میں نصب متعدد بم دھماکے ہوئے۔
عراق میں جمعرات کو سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
یہ بم دھماکے دارالحکومت بغداد اور موصل شہر میں ہوئے، حکام کے مطابق ان شہروں میں ایک کار بم دھماکے کے علاوہ سڑک میں نصب متعدد بم دھماکے ہوئے۔
عراق میں حالیہ مہینوں میں بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اپریل کے اوائل سے اب تک ایسے حملوں میں کم از کم گیارہ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق دسمبر 2011ء میں عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد اپریل اور مئی کے مہینوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں گزشتہ پیر کو بم دھماکوں میں کم از کم چھیاسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔