داعش کی نئی ویڈیو میں واشنگٹن پر حملے کی دھمکی

یہ وڈیو پیر کے روز سماجی میڈیا پر شائع ہوئی ہے، جس میں داعش کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ملوث تمام ملکوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اُن کا بھی فرانس جیسا ہی حشر ہوگا۔

ایک نئے وڈیو میں، جِس کے لیے کہا جاتا ہے کہ داعش نے جاری کی ہے، واشنگٹن میں پیرس جیسے حملے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

یہ وڈیو پیر کے روز سماجی میڈیا پر شائع ہوا ہے، جس میں اس شدت پسند گروپ کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ملوث تمام ملکوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اُن کا بھی فرانس جیسا ہی حشر ہوگا۔

وڈیو میں نظر آنے والا شخص خاص طور پر امریکی دارالحکومت کا نام لیتا ہے۔

وہ شخص کہتا ہے کہ وہ تمام ملک جو صلیبی جنگوں کی سی کارروائیوں میں شریک ہیں، سن لیں کہ جلد یا بدیر، وہ دِن ضرور آئے گا جو حال ہی فرانس نے دیکھا ہے۔

’اب ہم نے فرانس کو اُس کے اپنے آنگن پیرس میں تباہ کیا، ہم خدا کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ ہم امریکہ کو اُس کے اپنے دِل واشنگٹن میں بربادی لائیں گے‘۔

’وائس آف امریکہ‘ اس وڈیو کی غیر جانبدارانہ ذرائع سے تصدیق نہیں کر سکتا۔ اس حوالے سے، امریکی اہل کاروں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔