اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل تھری کی چیمپئن  

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان اتوار کو کراچی میں کھیلا جانے والا فائنل اسلام آباد یونائٹیڈ نے 3و کٹس سے جیت لیا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 149رنز کا نسبتا ً آسان ہدف دیا تھا۔ تاہم اسلام آباد یونائٹیڈ نے 7وکٹس کے نقصان پر 154رنز بناکر سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل جیت لیا۔

اسلام آباد کی جانب سے اوپننگ رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے کی ۔ دونوں ہی کھلاڑیوں نے بہت تیزی کے ساتھ رنز بنانا شروع کئے۔

سنگل اور ڈبل رنز کم جبکہ چھکے اور چوکوں کی مدد سے اسکور کو آگے بڑھایا۔ یہاں تک کہ ابتدائی چھ اوورز میں ہی ٹیم کا مجموعی اسکوربغیر کسی نقصان کے66رنز تھا۔

رونکی نے 5چھکے اور4چوکے لگائے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے پانچ چوکے اورایک چھکا لگایا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے اس جوڑی کو توڑنے کے لئے باری باری اور بہت جلدی جلدی چھ بالرز کو آزمایا لیکن کامیابی نے کسی بھی بالرکے قدم نہیں چومے۔بلاخر بالرز کا امتحان خ

تم ہوا اور 96رنز پررونکی کی شکل میں اسلام آباد کی پہلی وکٹ گری ۔ رونکی نے 26بالز پر 52رنز بنائے۔ انہیں فلیچر نے جارڈن کی گیند پر کیچ کیا۔

ابھی مجموعی اسکور می\ں صرف ایک ہی رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ آصف عمید نے نئے آنے والے کھلاڑی والٹن کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ دکھا دی۔ وہ بولڈ ہوئے تھے۔

والٹن کی جگہ جے پی ڈومینی نے لی لیکن وہ بھی صرف 2رنز بناکر 102رنز کے مجموعی اسکور پرجارڈن کی بال پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اب کریز پر آئے سمیت پٹیل۔ لیکن اس دوران جیسے ہی اسکور میں 10رنز کا اضافہ ہوا وہاب ریاض نے 44رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان کو حسن علی کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔
فرحان کی جگہ شاداب خان نے سنبھالی لیکن اسی بیچ حسن علی نے حفیظ کے ہاتھو ں 10رنز بنانے والے سمیت پٹیل کو آؤٹ کرادیا۔اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 5وکٹوں کے نقصان پر 115رنز تھا۔
پٹیل گئے تو طلعت حسین نے کریز سنبھالی جن پر آتے ہی پریشر پڑگیا ۔ وہ رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچے۔ لیکن حسن علی نے دو رنز کے بعد ہی جارڈن کے ہاتھوں چھٹی وکٹ کی شکل میں ایک رنز کا اسکور کرنے والے شاداب خان کو کیچ کرادیا۔
اسی دوران کامران اکمل نے وکٹ کے پیچھے کیچ چھوڑ کر دیا۔اس سے زیادہ برا یہ ہوا کہ بال اوور تھرو ہوکر باؤنڈی سے جاٹکرائی ۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 126رنز چھ کھلاڑی آؤٹ تھا۔
یہیں میچ نے ایک رخ لیااور آصف علی نے کھل کر حسن علی کی گیند پر لگاتار تین چھکے لگادیئےاور اسکور برابر کردیا تاہم طلعت کو ریاض وہاب نے اسی دوران آؤٹ کردیا۔
پشاور زلمی کی جانب سےجارڈن، وہاب ریاض اورحسن علی نے دو ، دو جبکہ عمید آصف نے ایک وکٹ لیا۔

لوک رونکی کو اُن کی دھوان دار اننگ کی وجہ سے مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔