اسرائیل میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک رہائشی عمارت میں دھماکے اور آتش زدگی کے باعث چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا جمعہ کی صبح ساحلی شہر نیتنیا (Netanya) میں ہوا۔
اُنھوں نے اس واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بظاہر عمارت میں گیس کے اخراج کی وجہ سے پیش آیا۔
تفتیش کاروں کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں لیکن اُنھوں نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ چولہے کے ساتھ استعمال ہونے گئے گیس ٹینک پھٹنے کے باعث بھی ہو سکتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے اردگرد کی عمارتیں بھی شدید متاثر ہوئیں اور اُن کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔