یہ مذاکرات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب اسرائیل نے اتوار کو یروشلم کے اس متنازع علاقے میں ٹھیکیداروں کو 1200 نئے گھر تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی جس کی ملکیت کا دعویدار فلسطین ہے۔
اسرائیل اور فلسطینی مذاکرات بدھ کو ہونے والی امن بات چیت کے عمل کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ مذاکرات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب اسرائیل نے اتوار کو یروشلم کے اس متنازع علاقے میں ٹھیکیداروں کو 1200 نئے گھر تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی جس کی ملکیت کا دعویدار فلسطین ہے۔
فلسطین نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔
2010ء میں امن بات چیت کا عمل معطل ہونے کی وجوہات میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا معاملہ بھی شامل تھا۔ فلسطین ایک عرصے تک مستقبل میں اپنی ریاست میں شامل کیے جانے والے علاقوں میں ان بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتا رہا ہے۔
امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ نئی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدام سے فلسطین کے ساتھ امن بات چیت کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہیئے۔
کولمبیا کے شہر بگوٹا میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر کیری کا کہنا تھا کہ آبادکاری کا معاملہ بات چیت کے دوران سرحدی اور سلامتی کے مسائل کے حل کے ذریعے نمٹایا جا سکتا ہے۔