اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ منگل کو علی الصباح جنوبی لبنان سے کئی راکٹ اسرائیل پر داغے گئے، تاہم ان کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ راکٹ جنوبی علاقے گلائیلی میں گرے اور ان میں سے کم از کم ایک کے پھٹنے سے معمولی نقصان ہوا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اُس علاقے کو نشانہ بنایا جہاں سے یہ راکٹ داغے گئے تھے۔ اس کے مطابق مقامی فوجی کمانڈر صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔