جینٹ امریکی پوپ سنگر ہیں اور ویسام کا تعلق قطر سے ہے۔ وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے دوست تھے ۔ ویسام ار ب پتی تاجر ہیں۔
کراچی —
جینٹ جیکسن اور ویسام المانع شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ گویا مشرق و مغرب ایک ہوگئے۔ جینٹ امریکی پوپ سنگر ہیں اور ویسام کا تعلق قطر سے ہے۔ جینٹ شہرہ آفاق پوپ آئیکون آنجہانی مائیکل جیکسن کی چھوٹی بہن ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جینٹ جیکسن اور ویسام کافی عرصے سے ایک دوسرے کے دوست تھے۔ ویسام ار ب پتی تاجر ہیں۔ ان کی عمر 37 سال جبکہ جینٹ 46 سال کی ہیں۔
یہ جینٹ کی تیسری شادی ہے۔ 1984ء میں جینٹ نے سنگر جیمز ڈی بارجی سے شادی کی تھی جو ایک سال ہی چل پائی۔ پھر دوسری بار شادی کے لئے انہوں نے چنا میوزک وڈیو ڈائریکٹر رینی ایلیزونڈو کو۔ ان سے جینٹ نے 1991ء میں شادی کی تھی جو سن 2000ء میں طلاق پر ختم ہوئی۔
تیسری مرتبہ جینٹ کی نظر انتخاب پڑی قطری بزنس مین ویسام المانع پر جن سے ان کی دوستی بھی غیر معمولی واقعے کے طور پر لی گئی تھی۔ بالآخر دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا۔
جینٹ جیکسن عام طور پر اپنی پرائیوٹ لائف کو میڈیا کے سامنے نہیں لاتیں لیکن اپنی شادی کے بارے میں انہوں نے خود میڈیا کو خوشی خوشی بتایا،
”ہماری شادی کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ بہت شاہانہ ہوگئی لیکن یہ باتیں صحیح نہیں ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم پچھلے سال ایک سادہ لیکن پروقار تقریب میں شادی کر چکے ہیں۔ ہم نے شادی کے موقع پر ایک دوسرے کو جوتحفہ دیا وہ یہ تھا کہ بچوں کے لئے کام کرنے والے چیریٹی اداروں کو ڈونیشن دیا۔ میں اور ویسام شادی کے بعد بہت خوش ہیں"۔
جینٹ اور ویسام کی خوش باش زندگی کا اندازہ یوں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہالی ووڈ کی تقریبات ہوں، فیشن شوز ہوں یا چیرٹی فنکشنز، ہر جگہ دونوں ساتھ ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے شرکت کرتے ہیں۔
آسکر ایوارڈ کی تقریب میں بھی جب یہ جوڑا شرکت کے لئے پہنچا تو سبھی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور تقریب کے بعد جینٹ اور ویسام شادی کی مبارکبادیں وصول کرتے دکھائی دئیے۔