بھارتی کشمیر: ہندو برادری کے مذہبی تہوار 'جنماشٹمی' کا جشن
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 30 اگست کو 'جنماشٹمی کا تہوار منایا گیا۔
کرونا وبا کے سبب دو برس کے لاک ڈاؤن کے بعد پیر کو ہندو برادری نے 'جنماشٹی' کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔
سرینگر کے لال چوک پر ایک جلوس 'شوبھا یاترا' نکالا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
سرینگر میں مذہبی تہوار 'جنماشٹمی' کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ملک میں رواں برس 30 اگست کو 'جنماشٹمی کا تہوار منایا گیا۔
سڑکوں پر شہریوں کی بڑی تعداد 'جنماشٹمی' کا جشن منا رہی ہے۔
بھارت میں یہ تہوار جولائی سے اگست کے مہینے کے درمیان منایا جاتا ہے۔
مذہبی تہوار 'جنماشٹمی' کے موقع پر خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
سری نگر میں تعینات سیکڑوں اہلکار جلوس کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔