جاپان میں پالتو جانوروں کے لیے ایئر کنڈیشنڈ لباس
Your browser doesn’t support HTML5
دنیا کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ شدید گرم موسم سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ملبوسات بنانے والی ایک کمپنی اور جانوروں کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے پالتو جانوروں کے لیے ایسا لباس تیار کیا ہے جس میں ٹھنڈی ہوا کے لیے پنکھا لگایا گیا ہے۔