معروف پاپ اسٹار،لیڈی گاگا کے ڈاگ واکر کو گولی مارنے ، اور ان کے فرانسیسی بل ڈوگز چرانے کے شبے میں لاس اینجلس کاؤنٹی کی جیل میں زیر حراست ایک شخص کو ، غلطی سے رہا کئے جانے کے بعددوبارہ گرفتار کر لیاگیا ہے۔
کاؤنٹی شیرف کے محکمے کا کہنا ہے کہ 19 سالہ جیمز ہاورڈ جیکسن کو ، جو جیل میں پنے مقدمے کی سماعت کے انتظار کر رہے تھے، پانچ ماہ قبل ایک دفتری غلطی کے نتیجے میں رہا کر دیا گیا تھا۔ انہیں بدھ کے روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔
جیکسن 24 فروری 2021 کو ہالی ووڈ میں ہونے والے حملے کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے پانچ افراد میں سے ایک تھا۔
پچھلے ماہ، یو ایس مارشل سروس نےایسی معلومات کے لیےپانچ ہزار ڈالرتک کے انعام کا اعلان کیا تھا، جو جیکسن کی گرفتاری کی طرف لے جائیں۔
اس مقدمے میں جن تین افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی ان میں سے ایک نے سیکنڈ ڈگری ڈکیتی کے خلاف مقدمہ نہ لڑنے کی درخواست کی تھی ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی مشیل ہانیسی نے NBC4 کو بتایا کہ 20 سالہ جیلن کیشاون وائٹ کو فوری طور پر ، چار سال قید کی سزا سنائی گئ ہے ۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ جیکسن اور گینگ کے دو اور مبینہ ارکان ، اس وقت مہنگے فرانسیسی بل ڈوگ نسل کے کتوں کی چوری کے مقصد سے، اپنی گاڑی میں گھوم رہے تھے جب انہوں نے ریان فشر کو دیکھا۔ انہوں نےاس کا پیچھا کیا اور اس وقت انہیں لوٹ لیا جب وہ مشہور سن سیٹ بلیوارڈ کے قریب لیڈی گاگا کے تین کتوں ، ایشیا، کوجی اور گستاو کو کو ٹہلا رہے تھے ۔
اس پرتشدد جدوجہد کے دوران، فشر کوزدو کوب کیا گیا، گلا دبایا گیا ا اور پھر گولی مار دی گئی ۔ اس واقعے کی ویڈیو ایک قریبی گھر کے کے دروازے کی گھنٹی میں نصب کیمرے سے حاصل کیا گیا ۔
ویڈیو میں فشر چیخ رہے ہیں ، "اوہ، میرے خدا! مجھے گولی مار دی گئی ہے!" اور "میری مدد کرو!" اور "میرے سینے سے خون بہہ رہا ہے!"
فشر اس حملے میں اپنے ایک پھیپھڑے کے کچھ حصے سےمحروم ہوگئے۔ حملے کے تقریباً ایک ماہ بعد، انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ وہ اچھی طرح صحتیاب ہو رہےہیں ۔
پاپ سٹار کے کتوں کو دو دن بعد ایک خاتون نے واپس کیا جس کا دعویٰ تھا کہ وہ اسے ایک کھمبے سے بندھے ملے تھے۔ اس نے ان کتوں کی واپسی کی صورت میں لیڈی گاگا کی طرف سے، پانچ لاکھ ڈالر انعام کی پیشکش کے بارے میں پوچھا "۔لیڈی گا گا اس وقت روم میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔
خاتون پر چوری شدہ ملکیت حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ۔ ایک اور مشتبہ شخص کے والد پر اسے گرفتاری سے بچنے میں مدد دینے کا الزام ہے۔
جیکسن پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ۔ اس نے اس وقت جرم کا ارتکاب کرنے انکار کیا جب کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے ایک سپرسیڈنگ فرد جرم میں اس پر قتل کی کوشش، ڈکیتی کی سازش اور نیم خودکار آتشیں اسلحے سے حملے کا الزام لگایا گیا تھا۔
(خبر کا مواد اے پی سے لیا گیا)