صدر آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر پیر کو جاپان پہنچے ہیں جہاں وہ وزیراعظم ناؤتو کان اُن کی کابینہ کے اراکین اور جاپان کی کاروباری برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق منصب صدارت سنبھالنے کے بعد صدر آصف علی زرداری کا یہ دوسرا دورہ جاپان ہے ۔ اس دورے کے دوران اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کے علاوہ دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان کے دوست ممالک کے فورم ’فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان‘ کے اپریل 2009ء میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی بھی جاپان نے کی تھی اور ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔