اطلاعات کے مطابق سینیٹر کیری کی نامزدگی کا اعلان جمعے کو کسی وقت متوقع ہے۔
واشنگٹن —
اطلاعات ہیں کہ صدر براک اوباما امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان کیری کو امریکہ کا نیا وزیرِ خارجہ نامزد کرنے والے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سینیٹر کیری کی نامزدگی کا اعلان جمعے کو کسی وقت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ صدر اوباما نے جنوری 2009ء میں اپنی پہلی مدتِ صدارت کے آغاز میں سابق خاتونِ اول ہیلری کلنٹن کو امریکی وزیرِ خارجہ نامزد کیا تھا جو تاحال اس منصب پر فائز ہیں۔
تاہم سیکریٹری کلنٹن نے صدر اوباما کی دوسری مدتِ صدارت میں یہ منصب سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد ڈیموکریٹ سینیٹر کیری اس عہدے کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
امریکی سینیٹ میں ریاست میساچوسٹس کی نمائندگی کرنے والے 69 سالہ جان کیری امریکی افواج کی طرف سے ویتنام جنگ میں بھی شریک رہے ہیں جب کہ انہوں نے 2004ء میں سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش کے مقابلے پر امریکی صدارت کا انتخاب بھی لڑا تھا۔