جون میں ابو قتادہ کو ایک دوسرے مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا۔ اُس مقدمے میں اُن پر عمان میں ایک امریکی اسکول پر حملہ کرنے کی سازش کا الزام تھا۔
اردن کی ایک عدالت نے عالم دین ابو قتادہ کو 2000ء میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر ملک میں سیاحوں پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں بری کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے بدھ کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر ابو قتادہ کے خلاف مقدمہ نمٹا دیا۔
ابو قتادہ کے وکلاء اور عدالتی ذرائع اس توقع کا اظہار کر رہے ہیں کہ اُنھیں بدھ ہی کو رہا کر دیا جائے گا۔
جون میں ابو قتادہ کو ایک دوسرے مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا۔ اُس مقدمے میں اُن پر عمان میں ایک امریکی اسکول پر حملہ کرنے کی سازش کا الزام تھا۔
1999ء میں ابو قتادہ کی غیر موجودگی میں اُنھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن گزشتہ سال برطانیہ سے بے دخلی کے بعد اپنے ملک واپسی پر اُن کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلایا گیا۔