ترکی نے نہ صرف قطر کو غذائی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، بلکہ وہ اپنی فوج بھی قطر بھیج رہا ہے۔ ایران نے بھی بھاری مقدار میں غذائی اشیاء قطر بھیجی ہیں، جب کہ پاکستان نے اس بات ک تردید کی ہے کہ وہ کوئی فوج قطر بھیج رہا یے
واشنگٹن —
قطر اور سعودی عرب کا معاملہ فوری طور پر سلجھتا ہوا نظر نہیں آ رہا اور دونوں جانب سے مزید ممالک اس میں فریق بن رہے ہیں.
ادھر، ترکی نے نہ صرف قطر کو غذائی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، بلکہ وہ اپنی فوج بھی قطر بھیج رہا ہے۔ ایران نے بھی بھاری مقدار میں غذائی اشیاء قطر بھیجی ہیں۔
پاکستان نے اس بات ک تردید کی ہے کہ وہ کوئی فوج قطر بھیج رہا یے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ خبریں قطعی طور پر بے بنیاد ہیں۔
'وائس آف امریکہ' کے پروگرام 'جہاں رنگ' میں مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر ڈاکٹر فاروق حسنات اور انقرہ میں مقیم پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر فرقان حمید نے ان موضوعات پر گفتگو کی۔
تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:
Your browser doesn’t support HTML5