افغانستان کی انٹیلی جینس ایجنسی نے پاکستان کے دہشت گرد اور خلافِ قانون گروپ لشکرِ طیبہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کابل میں پچھلے ہفتے دو مہمان خانوں پر اُن حملوں کا ذمّے دار ہے ، جن میں 17 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
انٹیلی جینس ایجنسی کے ترجمان سعید انصاری نے کہا ہے کہ تفتیش کاروں نے جو شہادتیں جمع کی ہیں اُن سے پتا چلتا ہے کہ اُن حملوں میں پاکستانی جنگجو گروپ کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ کارروائى ماضی کے اُن حملوں سے ملتی جُلتی تھی ، جو کابل میں بھارت کے سفارت خانے اور ایک بھارتی مہمان خانے پر کیے گئے تھے۔اور اُن حملوں کا الزام بھی اسی گروپ پر عائد کیا گیا تھا۔
کابل کے وسطی علاقے میں گذشتہ جمعے کے حملے میں ایسے مسلح لوگوں نے حصّہ لیا تھاجنہوں خود کُشی کے واسکٹیں پہنی ہوئى تھیں اور انہوں نے ایسے دو مہمان خانوں پر حملے کیے تھے جہاں عمو ماً غیر ملکی قیام کرتے ہیں۔
اس ہفتے افغان حکومت نے کہا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کے لیے رہنما خطوط کا جائزہ لے رہی ہے ۔ اس لیے کہ جنگجو ؤں نے ٹیلی ویژن پر براہِ راست دکھائى جانے والی فوج کارروائیوں کو خو د اپنے حملوں کی رہنمائى کے لیے استعمال کیا ہے۔
پچھلےہفتے کابل کےمہمان خانوں میں ہونےوالےاِن حملوں میں17لوگ ہلاک ہوئےتھے