اِس موقع پر شہر میں ممکنہ دہشت گردی یا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے
اسلام آباد میں جمعرات کو ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد کراچی میں’ ریڈ زون‘ جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں جس سے شہر کی اہم شاہراوٴں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ دوسری جانب کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے رینجرز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں جمعرات کو سرشام ہی گورنر و وزیراعلیٰ ہاوٴس سمیت اہم سرکاری دفاتر کو جانے والے راستے رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیئے گئے جس کے باعث متبادل راستوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔شارع فیصل ، ایوان صدر روڈ، زیب النسا اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈپرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کورنگی سے شاہ فیصل کالونی جانیوالے برج کے درمیان شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ اسٹیڈیم روڈ ، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں بھی کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا۔ متعدد گاڑیوں میں فیول ختم ہو گیا جبکہ ایمبولینسیں پھنسی رہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
جمعہ کو ’یوم عشق رسول‘ کے موقع پر پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت پاکستان بھر کے تمام زونل دفاتر بند رہیں گے۔ جمعہ کو عام تعطیل کے پیش نظر شام سے ہی پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند ہونا شروع ہو گئے۔ کھلے پیٹرول پمس اور سی این جی اسٹیشنزپر گاڑیوں کا شدید رش دیکھنے میں آیا اور کئی مقامات سے ہنگامہ آرائی کی اطلاعات بھی ہیں۔
اس موقع پر شہر میں ممکنہ دہشت گردی یا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق شہر میں اہلکاروں نے گشت بڑھا دیا ہے اور سنیپ چیکنگ بھی شروع کر دی ہے۔