فائرنگ سے نیوی افسر اور ان کی بیوی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن کیپٹن ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں بدھ کو فائرنگ کے ایک واقعے میں نیوی کا ایک افسر ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کیپٹن ندیم گاڑی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نیشنل اسٹیڈیم موڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے نیوی افسر اور ان کی بیوی شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن کیپٹن ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
شہر میں اس سے قبل بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور نیوی کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔
یہ تازہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب وزیراعظم نواز شریف کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے لیے متعلقہ اداروں، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔