کراچی: محرم کے مرکزی جلوس کے لیے تیاریاں مکمل

کراچی: شہر کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر لگائے جا رہے ہیں۔

سکیورٹی کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ پر قائم دکانوں پر تالے لگا کر ان ہر سیل لگائی جا رہی ہے۔

شہر کی ایم اے جناح روڈ سے نمائش چورنگی تک تین روز تک سکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک کی روانی معطل رہے گی۔

محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ڈبل سواری پر بھی تین روز تک کے لیے مکمل پابندی عائد ہے۔

عاشورہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی کے باعث کنٹینر لگائے جا رہے ہیں۔

جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ایم اےجناح روڈ پر قائم کاروباری مراکز کی دکانوں پر تالے لگا کر اُنھیں سیل کر دیا گیا ہے۔