ادھر، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے متعلق کہا ہے کہ شہر میں آپریشن کا دائرہٴکار بڑھانے کا وقت آگیا ہے
کراچی —
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں4 افراد ہلاک، جبکہ گینگ وار کے تین ملزمان مارے گئے۔
بدھ کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔
ناظم آباد اور اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، جبکہ گلبرگ اور کریم آباد میں بھی نا معلوم ملزمان نے فائرنگ سے دو افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
لیاری کے علاقے چیل چوک میں ایک پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق، تینوں کا تعلق لیاری کے گینگ وار سے تھا۔
ادھر، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے متعلق کہا ہے کہ شہر میں آپریشن کا دائرہٴکار بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔
انھوں نے یہ بات اسلام آباد میں ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کے دوران کہی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے شہر قائد کے شہریوں کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، جس کے لئے اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
ایک بیان میں، وزیر اعلی سندھ، سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ’کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، جس سے نمٹنے کے لئے، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
بدھ کے روز پولیس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران، ان کا کہنا تھا کہ پولیس بہادری سے جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کر رہی ہے، جبکہ دہشت گرد چھپ کر وار کر رہے ہیں۔
وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔