کینیا: چائے چننے والے مزدوروں کا روزگار خطرے میں
Your browser doesn’t support HTML5
کینیا کی چائے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث اب یہاں چائے کے باغات میں پتیوں کی کٹائی کے لیے مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے اب تک سیکڑوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ چائے کے باغات میں کام کرنے والے باقی مزدوروں کو بھی خدشہ ہے کہ یہ مشینیں جلد ان کا روزگار بھی چھین لیں گی۔