خیبرپختونخوا میں فی الحال فوجی آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں: خواجہ آصف

Your browser doesn’t support HTML5

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی بری صورتِ حال کے باوجود وفاقی حکومت کا فی الحال وہاں فوجی آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو خود بھی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کرنا چاہیے لیکن ان کا ردِّعمل فالج زدہ ہے۔