تصاویر: کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات

ملاقات سے قبل دفتر خارجہ پہنچنے پر کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ نے میڈیا کے نمائندوں سے کوئی گفتگو نہیں کی۔

کلبھوشن یادیو کی اہلیہ چیتنکل اور والدہ آونتی بھارتی نائب ہائی کمشنر کے ہمراہ۔

Visitors take pictures of the new Gun Violence Memorial, an installation featuring 38,000 silk white roses in 4,000 vases to commemorate the roughly 40,000 Americans who die annually in gun violence, on the National Mall in Washington, D.C.

ملاقات کے لیے کلبھوشن یادیو کی بیوی اور والدہ پیر کی صبح ہی اسلام آباد پہنچی تھیں۔

ملاقات کے بعد دونوں خواتین پیر ہی کو پاکستان سے واپس روانہ ہو جائیں گی۔

پاکستان نے پہلے کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی جس کے بعد بھارت کی درخواست پر کلبھوشن کی والدہ کو بھی ویزا جاری کر دیا گیا تھا۔

ملاقات میں بھارتی سفارت خانے کے ایک افسر اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی بھارت ڈیسک کی نگران بھی شریک تھیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ اس ملاقات کی اجازت اُن کے بقول خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی۔

کلبھوشن کی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کے موقع پر دفترِ خارجہ کے نزدیک سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔