ترکی کے مشرقی علاقے میں کیے گئے کرد باغیوں کے ایک مشتبہ حملے میں ایک ترک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اناطولیہ' کے مطابق مذکورہ واقعہ اتوار کے روز سارے نامی قصبے میں پیش آیا جہاں 'کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے)' سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے ایک فوجی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
پی کے کے ایک علیحدہ کرد ریاست کے قیام کے لیے 1984ء سے ترک افواج کے ساتھ برسرِ پیکار ہے۔ اس محاذ آرائی میں اب تک 40 ہزار کے لگ بھگ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی، امریکہ اور یورپی یونین 'پی کے کے' کو ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتے ہیں۔