'لٹھ مار ہولی' کی روایت

ہولی کے تہوار میں رنگوں کے علاوہ لٹھ مار ہولی کا کھیل بھی کھیلا جاتا ہے۔ اس دوران مرد اور خواتین رقص بھی کرتے ہیں۔



 

ہولی تو پورے بھارت میں منائی جاتی ہے لیکن ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا کی ہولی سب سے مشہور ہے۔ یہ علاقہ کرشن اور رادھا، دیوتا اور دیوی سے منسوب ہے۔

لٹھ مار ہولی میں خواتین مردوں کو لٹھ مارتی ہیں، جس سے مردوں کو بچنا ہوتا ہے۔ مردوں کے پاس ایک حفاظتی تختہ ہوتا ہے۔ جس سے وہ اپنا سر بچاتے ہیں۔

 

لٹھ مار ہولی کو دیکھنے پورے بھارت سے لوگ ان علاقوں کا رُخ کرتے ہیں۔

رنگوں کے اس تہوار کا جشن پورے بھارت میں منایا جاتا ہے۔ لیکن شمالی ہندوستان کے علاقے اس کے لیے زیادہ مشہور ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اس دن خواتین کو زیادہ طاقت حاصل ہوتی ہے اور وہ روایتی لباس زیبِ تن کرتی ہیں۔




 

ہولی کے تہوار میں لوگ ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں اور جشن مناتے ہیں۔

لٹھ مار تہوار کے دوران خواتین مردوں پر کسی دُشمن کی طرح حملہ آور ہوتی ہیں۔

تہوار منانے والے مرد اور خواتین دونوں لاٹھیوں سے کھیلتے اور جشن مناتے ہیں۔ خواتین لاٹھیوں کے مختلف کرتب بھی پیش کرتی ہیں۔ ایسے میں اگر کسی کو لاٹھی لگ بھی جائے تو وہ اس کا برا نہیں مناتا۔

تہوار میں رنگوں کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اس کے بعد لوگ موسیقی کا لطف اٹھاتے ہیں اور رقص کرتے ہیں۔

تہوار کے موقع پر چھوٹی بڑی شاہراہیں اور گلی محلوں میں ہر جگہ لاٹھیاں تھامے خواتین آتے جاتے نظر آتی ہیں۔