لیبیا میں 60 سال بعد انتخابات

یہ انتخابات طویل عرصے تک ملک پر حکمرانی کرنے والے معمر قذافی کی موت کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں منعقد ہو رہے۔
لیبیا میں 60 سال میں پہلی بار کثیر الجماعتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی 200 نشستوں کے لیے ہفتہ کو رائے دہندگان امیدواروں کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ پارلیمنٹ ایک عارضی حکومت تشکیل دی گی اور آئندہ سال انتخابات کے اگلے مرحلے سے قبل آئین کا ایک مسودہ تیار کرے گی۔

پولنگ اسٹیشنوں پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ کچھ ووٹروں نے سیاہ، سبز اور سرخ رنگوں والا لیبیا کا نئے پرچم کو لباس کے طور پر اوڑھ رکھا تھا۔

یہ انتخابات طویل عرصے تک ملک پر حکمرانی کرنے والے معمر قذافی کی موت کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں منعقد ہو رہے۔ مسٹر قذافی کو رواں سال گرفتاری کے بعد لیبائی باغی جنگجوؤں نے ہلاک کردیا تھا۔

انتخابات کے لیے 140 سے زائد جماعتوں اور چھوٹے گروپوں نے مہم چلائی تھی اور مبصرین پیش گوئی کررہے ہیں کہ مذہبی جماعتیں اور حکام کے ایسے سیکولر گروپ جنہوں نے قذافی کے بعد انتقال اقتدار میں کردار ادا کیا بہتر پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔