کراچی میں لاک ڈاؤن، ویکسی نیشن مراکز پر رش

عوام کی بڑی تعداد ویکسی نیشن مراکز کا رُخ کر رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے تجارتی مراکز کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت نے پابندیاں عائد کی ہیں۔

گھر سے نکلنے والے شہریوں کو ویکسی نیشن کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سڑکوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کچھ لوگ خالی سڑکوں پر کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

حکومت نے ویکسین لگوانے کے لیے 31 اگست تک کی ڈیڈلائن بھی دی ہوئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران آٹھ اگست تک پابندیاں عائد رہیں گی۔

شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم نظر آ رہا ہے۔

کراچی میں نو دن کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔