ایک بین الاقوامی کمپنی کی نئی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن کے ہوٹل قیام کے اخرجات کے لحاظ سے یورپ کے مہنگے ترین ہوٹل ہیں
لندن —
یورپ کے سیاحتی مراکز سوئٹزرلینڈ، پیرس اور لندن کا شمار دنیا کے چند مہنگے ترین شہروں میں کیا جاتا ہے۔
خاص طور پر برطانیہ میں سیاحت کے تیزی سے فروغ پانے کی وجہ سے یہاں ہوٹل میں قیام اور طعام کے ساتھ سفر کے اخراجات اور پھر ڈالر کے مقابلے میں پونڈ کی قیمت نے لندن کو یورپ کا مہنگا ترین سیاحتی شہر بنا دیا ہے۔
ہوٹل کی خدمات سے متعلق ایک بین الاقوامی کمپنی کی نئی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن کے ہوٹل قیام کے اخرجات کے لحاظ سے یورپ کے مہنگے ترین ہوٹل ہیں جنھوں نے یورپ کے مہنگے ترین سیاحتی مقام زیورخ (سوئٹزرلینڈ ) کی جگہ لے لی ہے۔ جبکہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے ہوٹل یورپ کے تیسرے مہنگے ترین ہوٹل ہیں۔
'ایچ آر ایس - ہوٹل سلوشن پرووائیڈر' کی سال 2014ء کی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس دنیا کے دو تہائی سیاحتی شہروں کے ہوٹلوں کے کرائے میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا اور نیویارک کے ہوٹل بدستور دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں کی فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں کی فہرست میں لاس اینجلیس کے ہوٹل تیسرے نمبر پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں برطانوی دارالحکومت لندن کے ہوٹلوں کے کرایے میں 13فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رواں برس لندن کے ہوٹل کے کرائے میں اضافہ ہونے کے بعد ایک اوسط درجے کے کمرے میں ایک رات قیام کا کرایہ 116 پونڈ تک جا پہنچا ہے۔ اس کے برعکس زیورخ اور ماسکو کے ہوٹل کے کرایوں میں کمی واقع ہوئی ہے جہاں ایک اوسط کمرے کا کرایہ 111 پونڈ ہے۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں سڈنی کے ہوٹل کے کرایوں میں 12 فیصد کمی ہونے کے باوجود یہاں اوسط درجے کے کمرے میں ایک رات قیام کا کرایہ 142 پونڈ ہے۔ اسی طرح نیویارک میں کمرے کا کرایہ 126 پونڈ اور لاس اینجلیس میں ہوٹل کا کرایہ 123 پونڈ وصول کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں لندن کے بعد قیام کے اخرجات کے لحاظ سے ایڈنبرگ کے ہوٹل مہنگے ترین ہیں جہاں ایک اوسط کمرے کا کرایہ 89 پونڈ ہے۔
اسی طرح برطانیہ کے دیگر شہروں، مثلاً مانچسٹر میں 83 پونڈ اور برمنگھم میں 78 پونڈ ہوٹل کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ لیور پول کے ہوٹلوں کو سب سے سستا قراد دیا گیا ہے جہاں ایک رات قیام کا کرایہ 69 پونڈ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن کے علاوہ یورپ کے دیگر شہر جہاں ہوٹل کے کرائے میں اضافہ ہوا ان میں ایتھنز (یونان)، میلان (اٹلی) اور وارسا (پولینڈ) شامل ہیں جہاں کے ہوٹلوں میں ایک رات قیام کے لیے 81 پونڈ سے 108 پونڈ کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔
تاہم استنبول اور اوسلو کے ہوٹل کے کرایوں میں کمی واقع ہوئی۔