امریکہ، روس، یورپ، ترکی اور ایشیا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 2022 کے پہلے چاند گرہن کا نظارہ کیا گیا۔ چاند گرہن کے ساتھ سپر بلڈ مون کے مناظر دیکھنے کے لیے لوگ کافی پر جوش دکھائی دیے۔ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے۔ ناسا کے مطابق زمین کے ماحول میں گرد اور بادلوں کی وجہ سے جب سورج کی روشنی منعکس ہو کر چاند پر پڑتی ہے تو وہ سرخ دکھائی دیتا ہے جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔