چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے قمری سال کا استقبال ہفتے کے روز جشن منا کر کیا گیا۔ اس موقعے پر کینیڈا کی معروف گلوکارہ سیلین ڈائین نے ماندرین زبان میں لوک گیت گائے۔
واشنگٹن —
دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد ایشائی باشندے نئے قمری سال یا ’سانپ‘ کے نئے سال کا استقبال آتشبازی، جشن، دعوتوں اور ایکدوسرے کے گھروں میں جا کر مبارکباد دینے کے سلسلے سے کر رہے ہیں۔
بہت سے چینی باشندوں کے لیے یہ پورے سال میں چھٹی کا واحد موقع ہے۔ چین میں نئے سال کا آغاز قمری کیلنڈر کے مطابق ہوتا ہے۔ ہر قمری سال کی نشاندہی مختلف جانوروں جیسا کہ چوہا، چیتا، خرگوش، ڈریگن، گھوڑا، بکری، سانپ اور بندر وغیرہ سے کی جاتی ہے۔ اس برس نیا چینی سال ’سانپ‘ کا سال ہے۔ جسے چین میں روایتی طور پر عقلمندی، دولت اور لمبی زندگی کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے قمری سال کا استقبال ہفتے کے روز جشن منا کر کیا گیا۔ اس موقعے پر کینیڈا کی معروف گلوکارہ سیلین ڈائین نے ماندرین زبان میں لوک گیت گائے۔
چین میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش ِ نظر چینی حکومت کی جانب سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اس موقعے پر کی جانے والی آتشبازی ’بے آواز‘ تھی۔