’پولیس نے ہراساں کیا اور پاسپورٹ چھین لیا‘
Your browser doesn’t support HTML5
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں پیر کی شب کراچی ایئرپورٹ پر امریکہ روانگی سے زبردستی روکا گیا اور ان کا پاسپورٹ بھی چھین لیا گیا۔ وائس آف امریکہ کی نمائندہ سدرہ ڈار نے ماہ رنگ بلوچ سے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بات کی ہے۔
ماہ رنگ کو بیرونِ ملک روانگی سے روکنے پر اب تک حکومت کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔ وائس آف امریکہ نے سندھ کے وزیر داخلہ اور وزیرِ اطلاعات سے اس معاملے پر مؤقف لینے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔