مالے میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کا امکان

مالے

توقع ہے کہ اقوام متحدہ بدھ کے روز نیویارک میں افریقہ کے صحارہ علاقے پر سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ معاملہ پیش کرے گا۔
توقع ہے کہ اقوام متحدہ اس ہفتے مالے کی اس درخواست پر غور کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمالی حصوں کو اسلامی انتہاپسندوں سے آزاد کرانے کے لیے اسے بین الاقوامی فوج کی مدد فراہم کی جائے۔

یہ بھی توقع ہے کہ اقوام متحدہ بدھ کے روز نیویارک میں افریقہ کے صحارہ علاقے پر سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ معاملے اٹھائے گا۔

پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقاتوں میں پیر کے روز فرانس کے وزیر خارجہ لورنٹ فابس نے کہاتھا کہ مالے نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام اپنے 18 ستمبرکے خط میں فوج بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

اس ہفتے کے شروع میں مالے کی حکومت اور علاقائی تنظیم ای سی او ڈبلیواے ایس کے درمیان اقوام متحدہ کے اختیار کے تحت مغربی افریقہ کے فوجی دستے تعینات کرنے پر اتفاق ہوگیاتھا۔

اس معاہدے سے اقوام متحدہ کے لیے مالے کی درخواست منظور کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ای سی او ڈبلیو اے ایس نے کہاتھا کہ تقریباً تین ہزار فوجی مالے میں ممکنہ تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔

مسلح علیحدگی پسندوں نے مارچ میں فوجی بغاوت کے فوراً بعد شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیاتھا۔