ودیا کے مطابق شادی نے ان کے کیرئیر یا کرداروں کے انتخاب پر کوئی ’بریک‘ نہیں لگایا اور مستقبل میں بھی وہ اپنی مرضی کے رول چننے میں آزاد ہیں
کراچی —
بالی وڈ کی میچور اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ شادی سے ان کے ایکٹنگ کیرئیر پر کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ بدستور ’ٹاپ گیئر‘ میں رواں دواں ہے۔
’ڈرٹی پکچرز‘ سے شہرت کے آسمان کو چھونے والی دیا بالن نے انڈو ایشین نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اس تاثر کی نفی کی کہ شادی کے بعد ایکٹریسز کی پروفیشنل زندگی ختم ہوجاتی ہے۔
ودیا کے مطابق شادی نے ان کے کیرئیر یا کرداروں کے انتخاب پر کوئی ’بریک‘ نہیں لگایا اور مستقبل میں بھی وہ اپنی مرضی کے رول چننے میں آزاد ہیں۔ ودیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ’ڈرٹی پکچرز‘ جیسی ایک اور فلم کرنے کے لئے پوری طرح تیار اور ایکساٹیڈ ہیں اور جیسے ہی ایسا کوئی رول ملا وہ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گی۔
دسمبر 2012 ءمیں’ڈزنی یوٹی وی اسٹوڈیوز‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کا بندھن جوڑنے والی ودیا نے شادی کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شادی شدہ زندگی کو انجوائے کر رہی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ شادی کے بعد ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جا تا ہے ۔
اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت سپورٹنگ ہیں اور ہر معاملے میں بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔’ڈرٹی پکچرز‘ کرتے وقت بھی سدھارتھ کی سپورٹ میرے ساتھ تھی۔
ودیا کے خیال میں بولڈ فلموں یا کردار وں کے لئے ’دی ڈرٹی پکچرز‘ ہی کی مثال دینا مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی فلم ’گھن چکر‘ میں بھی ان کے رول کو بولڈ قرار دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو، وہ ایکٹنگ نہیں چھوڑ سکتیں۔
’میں 83سال کی عمر تک ایکٹنگ کرنا چاہتی ہوں۔ اوپر والے کا شکر ہے کہ میں اداکارہ کے طور پر کلک کر گئی کیونکہ میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو اداکارہ کے روپ میں ہی دیکھا تھا۔ اور مجھے اپنے کیرئیر میں بہت زوردار رولز ملے۔‘
’پری نیتا‘ کی کامیابی کے بعد ودیا بالن کا کیرئیر ٹھہر سا گیا تھا لیکن انہوں نے ’پا‘ اور ’نو ون کلڈ جیسکا‘ جیسی فلمیں کر کے ایک بار پھر ہلچل مچادی اور پھر ’ڈرٹی پکچرز‘ اور
’کہانی‘ ان کے لئے جیک پوٹ ثابت ہوئیں جس میں حقیقت سے قریب اداکاری کرنے پر ودیا نے متعددایوارڈز بھی حاصل کئے۔
’کہانی‘ ان کے لئے جیک پوٹ ثابت ہوئیں جس میں حقیقت سے قریب اداکاری کرنے پر ودیا نے متعددایوارڈز بھی حاصل کئے۔
ودیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کیرئیر کے تسلسل میں ’بریک‘ لینے کی قائل نہیں۔