حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے فوج اور امدادی کارکنان متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کریں گے ہلاکتوں اور نقصانات سے متعلق اعداد و شمار میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
واشنگٹن —
فلپائن میں جمعے کے روز آنے والے ہائیان نامی خوفناک سمندری طوفان سے، ہلال ِ احمر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1,200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے فوج اور امدادی کارکنان متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کریں گے ہلاکتوں اور نقصانات سے متعلق اعداد و شمار میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
زمین سے ٹکرانے والے ممکنہ طور پر اس طاقتور ترین سمندری طوفان کا زور ٹوٹ رہا ہے، مگر ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساؤتھ چائنا سی سے ہوتے ہوئے جب یہ طوفان ویتنام کی جانب بڑھے گا تو اس کی شدت میں دوبارہ اضافہ ممکن ہے۔
فلپائن ہلال ِ احمر کی گوائنڈلین پینگ کا کہنا ہے کہ اس خوفناک طوفان سے سب سے زیادہ تباہی ٹاکلوبان کے علاقے میں آئی جو فلپائن کے صوبہ لئٹ میں واقع ہے، جہاں پر ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔
فلپائن ہلال ِ احمر کی گوائنڈلین پینگ کا کہنا ہے کہ ابھی ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور جب تک امدادی ٹیمیں واضح اعداد و شمار نہیں دیتیں، اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس انداز میں طوفان نے تباہی مچائی ہے، اس سے مزید ہلاکتوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب ویتنام میں حکام نے ممکنہ طوفان کے پیش ِ نظر حفاظتی اقدامات کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو محفوظ علاقوں میں جانے کی ہدایت کی ہے۔ ویتنام میں ایک حکومتی ویب سائیٹ کے مطابق ویتنام کے دو صوبوں میں تقریباً تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔