تصاویر: مستونگ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں

دھماکے کے شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے بعد جائے واقعہ کا ایک منظر

دھماکے کے بعد جائے واقعہ پر لوگ جمع ہیں۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے جائے واقعہ پر ایمبولینسیں موجود ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فوج کے جوان موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں میں رضاکاروں کی مدد کی۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی میت ایمبولینس میں جائے واقعہ سے منتقل کی جارہی ہے۔

دھماکے کے بیشتر زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جہاں اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

مستونگ دھماکے کے ایک زخمی کو اسپتال لایا جارہا ہے۔

دھماکے کے دو زخمی کوئٹہ کے سول اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار اس احاطے کے باہر موجود ہیں جہاں انتخابی جلسہ ہورہا تھا۔