ادارے نے کرائمیا میں اپنے ملازمین کو موجودہ حیثیت اور تنخواہ کے ساتھ یوکرین میں واقع ریستورانوں میں منتقل ہونے کی پیشکش کی ہے۔
دنیا بھر میں معروف امریکی فاسٹ فوڈ چین "میکڈونلڈز" نے جزیرہ نما کرائمیا میں اپنے تین ریسٹورنٹس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سے ملازمین کو یوکرین منتقل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔
ایک بیان میں میکڈونلڈز کا کہنا تھا کہ اس عارضی بندش کی وجہ اشیاء کی تیاری میں درپیش چند غیر واضح مشکلات ہیں اور امید ہے یہ مسائل ہونے کے بعد ریستورانوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
اس ادارے نے کرائمیا میں اپنے ملازمین کو موجودہ حیثیت اور تنخواہ کے ساتھ یوکرین میں واقع ریستورانوں میں منتقل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ ملازمین کو جگہ کی منتقلی اور تین ماہ تک گھر کا کرایہ دینے کی بھی پیشکش کی گئی۔
کرائمیا نے گزشتہ ماہ ایک ریفرنڈم میں روس کے ساتھ الحاق کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اس ریفرنڈم کو امریکہ اور اس کے اتحادی غیرقانونی قرار دیتے ہیں۔ امریکہ نے اس الحاق کے خلاف ماسکو پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔
اس تنازع کے باعث بحیرہ اسود کے اس خطے میں مغربی ادارے اپنا کاروبار جاری رکھنے کے بارے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔