مزوری: اندھا دھند فائرنگ، آٹھ افراد ہلاک

فائل

پولیس ذرائع نے ابلاغ عامہ کو بتایا ہے کہ جمعے کی علی الصبح پیش آنے والے اس اندوہناک واقعہ میں ملوث 36 سالہ جوزف جیسس الڈریج اپنی بیمار والدہ کی موت پر ذہنی خلفشار کا شکار تھا

امریکی ریاست مزوری کے چھوٹے سے شہر، ٹائرین میں ذہنی مریض بتائے جانے والے ایک مسلح شخص نے گھروں میں گھس کر سات افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع نے ابلاغ عامہ کو بتایا ہے کہ جمعے کی علی الصبح پیش آنے والے اس اندوہناک واقعہ میں ملوث 36 سالہ جوزف جیسس الڈریج اپنی بیمار والدہ کی موت پر ذہنی خلفشار کا شکار تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ مزوری کے شہر میں چار مختلف گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ بعد میں، اس نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر خود اپنی ہی گن سے خود کشی کرلی۔

مزوری اسٹیٹ ہائی وے پیڑول کے مطابق ہلاک ہونے والے چار افراد الڈریج کے کزن تھے جن کی عمریں 47 سے 52 برس تک کی تھیں۔

حکام نے ہلاک ہونے والے دیگر تین افراد کے رشتہ داروں کی نشاندہی تک نام ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد، پتہ چلا ہے کہ الڈریج کی 74 سالہ والدہ قدرتی موت کا شکار ہوئی تھیں، جس کے بعد وہ ذہنی خلفشار کا شکار ہوگیا اور اپنی بدوق لے کر گھر سے باہر نکل آیا۔